budjat 186

فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں اٹھے طوفان کو بڑا بنا دیا گیا ہے،حماد اظہر

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اقتصادی امورحماد اظہر نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں اٹھے طوفان کو بڑا بنا دیا گیا ہے اپوزیشن نے اس کیس کو ایسے پیش کیا ہے جیسے بہت بڑی چیز ہاتھ آ گئی ہے پی ٹی آئی کے آڈٹ شدہ اکائونٹس کی سکرونٹی ہوتی رہی الیکشن کمیشن نے دوبارہ شواہد مانگے تو دیں گے نہ پہلے کچھ چھپایا ہے نہ اب چھپائیں گے سکرونٹی کمیٹی میں بھی پیش ہونگے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن دوبارہ ثبوت مانگے گا تو ہم دینے کے لیے تیار ہیں الیکشن کمیشن دس ماہ یہ کیس لے کر بیٹھا رہا اب سکرونٹی کمیٹی بنائی گئی ہم ضرور پیش ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی کے 2014-15ء کے گزٹ اکائونٹس کے بارے میں پیپلز پارٹی کا اپنا آڈیٹر کہہ رہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اکائونٹ میں جو کروڑوں روپے کی رقم آئی ہے اس کا ہمارے پاس کوئی سورس نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے بریف کیسوں کی سیاست کو چھوڑ کر ایک عام کارکن سے پارٹی فنڈنگ کا کلچر متعارف کیا پوری دنیا سے ہمارے اورسیز پاکستانی پارٹی کو فنڈنگ کرتے ہیں وہ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کا مطلب ہے کہ دیگر جماعتوں کے فنڈ بھی چیک کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے آڈٹ اکائونٹس الیکشن کمیشن میں سالوں سے جمع ہوتے رہے ہیں اور ان کی سکرونٹی بھی ہوتی رہی ہے اگر کسی پارٹی کے آڈٹ اکائونٹس کو تسلیم نہ کیا جائے تو الیکشن کمیشن اسے انتخابی نشان نہیں دیتا ہمیں 2013،2018ء میں انتخابی نشان ملا ابھی آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ہو رہے ہیں ان میں ہمارا انتخابی نشان بلاچل رہا ہے فارا کی ویب سائٹ پر ہمارے تمام ڈونرز کی لسٹ موجود ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو ہمیں بتائے فنڈنگ کے بارے میں ہم نے چار سو صفحات پر مشتمل پندرہ والیم جمع کرا دیئے ہیں اس کیس پر سپریم کورٹ نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ۔

اب الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی میںبھی جواب دے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے آڈٹ شدہ اکائونٹس کی سکرونٹی ہوتی رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ جب پانامہ کا کیس آیا تھا تو اس وقت عمران خان کے تمام اثاثوں کی تحقیقات ہوئی تھیں۔ عمران خان وہ شخص ہے جسے سپریم کورٹ نے صادق و امین قرار دیا ۔عمران خان وہ آدمی ہے جو چالیس سال کی رسیدیں لیکر آیا۔ عمران خان وہ شخص نہیں ہے جو قطر سے ایک افسانہ لے آیا ہو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں