187

تونسہ شریف ،جہلم ،پاکپتن میںٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 19 زخمی

Spread the love

تونسہ شریف میں حیدر والا انڈس ہائی وے پر بارات لے جاتے ہوئے ڈالا الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے

جہلم کے قریب بگا کے مقام پر کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا، 24سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

پاکپتن میں تیز رفتار مسافر وینکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا

تونسہ شریف ،جہلم ،پاکپتن(نمائندگان، ایجنسیاں، بیوررپورٹس)تونسہ شریف ،جہلم اور پاکپتن میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افرادجاں بحق اور19 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غاذی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں حیدر والا انڈس ہائی وے بارات لے جاتے ہوئے ڈالا الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کر دیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے 8 بچوں کی حالت تشویناک ہونے پر نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ رضوان، 25 سالہ ذکیہ مائی، 10 سالہ اقرا شامل ہیں، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایچ کیو تونسہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دوسری جانب جہلم کے قریب بگا کے مقام پر کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں دو موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک 24 سالہ نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق سنگھوئی سے تھا۔

ٹریفک حادثے کے تیسرے واقعے میں بے قابو ہو پاکپتن میں تیز رفتار مسافر وینکر درخت سے ٹکرا گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت غلام رسول، محمد حسن اور محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو نے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں