آج کا دن 165

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اس ہفتے خانگی معاملات شدید خرابی کی جانب جا رہے ہیں۔آپ کو غصہ بھی بہت آ رہا ہے،اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے علاوہ دوسروں سے دور رہنے کا مشورہ بھی ہے۔آپ کو ان کی وجہ سے ناقابل ِ تلافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔کوئی اپنوں کو اپنوںکے ساتھ لڑانے کی کوشش بھی کر رہا ہے، جو لوگ اپنا دامن بچا کر چلیں گے ،وہی محفوظ رہیں گے،روزگار پر توجہ دیں ۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
صحت کے حوالے سے جس قدر ممکن ہو صدقہ دیں، یہ خانہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے لئے بے حد خرابی ظاہر کر رہا ہے۔سچی توبہ بھی کریں، علاج تو ویسے بھی سنت ہے، ضرور کریں۔اولاد کی طرف سے لاپرواہی،انہیں آپ کے ہاتھ سے نکال سکتی ہے۔ ان دِنوں ویسے بھی نحوست وغیرہ محسوس ہو رہی ہے، کسی کی جانب سے بدنظری کا خطرہ بھی بڑا واضح دکھائی دے رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
سفر کا خانہ کھل رہاہے۔ یہ مبارک بھی ہے اور روزگار کے حوالے سے بھی،دونوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور جو لوگ موجودہ جگہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ ضرور کریں،کامیابی ملے گی ،نئی نوکری کی تلاش بھی اب ختم ہو گی۔اس کے علاوہ رشتے میں جس بندش کا سامنا تھا، وہ ٹوٹ گئی ہے،جن کی شادی نہیں ہوئی، ان کو اب اپنے لئے بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے،ان پر نظر رکھیں، آپ کے کام کی چیز اس میں مل جائے گی۔ان دِنوں حالات اچھے اور آپ کے حق میں ہیں۔آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں، وہ مسئلہ بھی حل ہو گا اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا ،جو لوگ روحانی حوالے سے کسی طرف جا رہے تھے، اب وہ جلد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔ یہ ہفتہ مبارک ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
روزگار کے جس مسئلے کو لے کر آپ کافی دِنوں سے پریشان ہیں،اس کا حل مل جائے گا اور ایک طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔آج کا دن ہی نئے سفر کی ابتدا کے لئے اچھا ہو گا،اس لئے اس ہفتے کا آغاز مالی معاملات میں بہتری کی خوشخبری سے مل رہا ہے،بلاک رقم بھی ملے گی، جہاں نوکری کر رہے ہیں ،وہاں تنخواہ میں اضافے کا امکان بھی دکھائی دے رہا ہے،اِس لئے محنت شروع کر دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
یہ ہفتہ گھریلو ماحول میں کشیدگی ظاہر کر رہا ہے، گھریلو ماحول کی وجہ سے ذہنی سکون نہیں مل رہا۔ آپ گھر میںذکر الٰہی کی محفل رکھیں، اس کی برکت سے اِن شاء اللہ تمام نحوست ختم ہو گی اور بند راستے کھلنے شروع ہو جائیں گے،جو لوگ کسی بھی قانونی مشکل ، مقدمے یا انکوائری کا شکار ہیں ،ہو سکے تو صرف پانچ دن خاموشی اختیار کر لیں، یہ سخت وقت نکل جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت کسی بات کا خوف دماغ پر سوار دکھائی دیتا ہے اور ابھی فوری طور پر تو ختم نہیں ہو گا،البتہ تین دن مزید لگ جائیں گے،اس کے بعد حالات اِن شاء اللہ آپ کے حق میں ہو جائیں گے،جو لوگ اپنے غصے کو قابو میں رکھیں گے ،وہ بے شمار مسائل سے بچ جائیں گے، ان دنوں مشورے سے چلیں اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں تو بہتر ہے، بحکم اللہ اسی سے مشکلات دور ہوں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت گھر میں جو بے برکتی محسوس کی جا رہی ہے، اس کو دور کرنے کے لئے حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، جس قدر جلد کریں گے آپ کو اسی قدر ہی جلد فائدہ ملے گا،ورنہ مریخ کی زائچے میں آمد دوسروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا سبب بن سکتی ہے۔یہ ہفتہ ٹینشن میں اضافہ، اپنوں سے اختلاف اور اولاد کی جانب سے بلاوجہ کی مشکلات ظاہر کر رہا ہے، صدقہ ضرور دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی مسئلے میں گرفتار ہیں،ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی اور جن افراد نے ناجائز رزق وغیرہ کو اپنا حق سمجھ لیا ہے، وہ فوراً توبہ کر لیں تو یقین رکھیں کہ پردۂ غیب سے آپ کی ضرورتیں پوری ہوں گی۔رشتے وغیرہ کے حوالے سے بندش ٹوٹ گئی ہے، بدنظری بھی اب ختم ہو گئی ہے، کسی وقت بھی اس حوالے سے اچھی خبریں مل سکتی ہیں،ان دِنوں کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بھی معاملے کو اپنے سر پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ آپ کی حفاظت کرے گا، آپ اس کو یاد کریں گے تب ہی معاملات میں بہتری آ سکے گی،جن افراد نے اپنے دِل لگی والے معاملات کو ٹھیک نہیں کیا وہ اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں، سخت قسم کی رسوائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وقت روزگار اور گھر پر توجہ دیں ،یہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے،اس کو خود سے دور رکھیں، ورنہ وہ آپ کی پریشانی اور مشکلات میں بلاوجہ اضافہ کر سکتا ہے۔ اس وقت اندرون خانہ سازشوں کا ایک سلسلہ بھی چل رہا ہے، شیطان پوری قوت سے اپنا کام کر رہا ہے۔اگر آپ نے عقل سے کام نہ لیا تو بالآخر آپ سب سے بُرے بھی بن سکتے ہیں،اس لئے خاموشی اختیار کرتے ہوئے ’’یا کریم ُ یا سلامُ‘‘ کا ورد جاری رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
یہ اچھا ہفتہ ثابت ہو گا۔ مالی طور پر بھی بحکم اللہ بہتری ملنے کا امکان ہے اور رُکے ہوئے کام بھی چل پڑیں گے،ناراض افراد سے صلح ہو گی،درمیانی غلط فہمیاں بھی دور ہو سکیں گی،جو لوگ نوکری تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا پھر نئی نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کو بھی اب آسانیاں ملیں گی، کافی عرصے سے ایک دروازہ جو بند تھا،وہ اب کھل رہا ہے۔ دو تین یوم میں اس کا اندازہ ہو جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں