173

مانچسٹر کے لارڈ میئر عابد چوہان کے اعزاز میں عشائیہ

Spread the love
وفاقی وزیر برائے ایوی ا یشن غلام سرور خان، وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، مانچسٹر کے لادڈ میر عابد چوہان، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ڈاکٹر ظہور احمد، اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد احمد، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرزبیر احمد ملک، میاں اکرم فرید، ظفر بختاوری، احسن بختاوری مانچسٹرکے لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں وقار بختاوری کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے ہیں

قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خیالات کی روشنی میں پاکستان دنیا میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے: عابد چوہان

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) پاکستان وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ جلد براہ راست فضائی رابطہ جلد استوار کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے وقار ظفر بختاوری کی طرف سے مانچسٹر کے لارڈ میئر عابد چوہان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ عابد چوہان کے لارڈ میئر بننے سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا، دنیا بھر میں مقیم 75 لاکھ پاکستانیوں میں سے 15 لاکھ برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی بہتری اور دیگر تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دیارِ غیر میں جاکر ممتازمقام حاصل کرکے عابد چوہان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ عابد چوہان اس دھرتی کے فرزند ہیں اور ہمارے لئے قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہنے والوں کے دل میں پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ محبت ہے وہ پاکستان کو ایک مضبوط معاشی ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان سے باہر پاکستانی وہ خواب دیکھ رہے ہیں جو علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ہم ان خوابوں کی تکمیل کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مانچسٹر کے لارڈ میئر عابد چوہان نے کہا کہ مانچسٹر دنیا کا اہم ترین شہر ہے وہ بیس سال پہلے جب مانچسٹر گئے تو وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ لارڈ میئر بنیں گے۔ عورتوں کے حقوق کے لیے پہلی بار آوازدوسو سال پہلے مانچسٹر میں اٹھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خیالات کی روشنی میں پاکستان دنیا میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

تقریب سے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ظہور احمد، آی سی سی آئی کے صدر محمد احمد، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر احمد ملک ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر میاں اکرم فرید ظفر بختاوری اور احسن بختاوری نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں