گولی مارنے پر غور 179

امریکہ، ریاست کیلیفورنیا کے سکول میں فائرنگ، 2 طالب علم ہلاک

Spread the love

حملہ آور نے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی، حالت تشویش ناک

فائرنگ سکول میں کلاسز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کی گئی،تفتیش جاری ہے،پولیس

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سکول کے اندر فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالب علم کی 16 ویں سالگرہ تھی، حملہ آور کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ نوجوان لڑکا ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سکول میں کلاسز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان سے متعلق معلومات حاصل کرلی ہیں، واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں