بابری مسجد داخلی معاملہ،پاکستان کو ردعمل کا حق حاصل نہیں،بھارت

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر پاکستان کے ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ یہ بھارت کے داخلی معاملات سے اس کی عدم واقفیت، ان پر تبصرہ کرنے اور نفرت پھیلانے کی ذہنی بیماری کی علامت ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ ہم ایک سول معاملے میں بھارتی عدالت عظمی کے فیصلے پر پاکستان کے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور تمام مذاہب کیلئے یکساں احترام کے نظریات سے متعلق ہے جو ان (پاکستان)کے اخلاقیات کا حصہ نہیں ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply