مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عمل میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار

Spread the love

حکومت کا تشکیل کردہ ڈاکٹرز کا بورڈ پہلے ہی تجویز کر چکا ہے جلد از جلد محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھجوایا جائے

ای سی ایل کے عمل میں تاخیر کے نتیجے میں محمد نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، نام نکالنے کے عمل میں تاخیر ڈاکٹرز کے بورڈ کی تجاویز کے منافی ہے-پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان

لاہور (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عمل میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا تشکیل کردہ ڈاکٹرز کا بورڈ پہلے ہی تجویز کر چکا ہے کہ جلد از جلد محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھجوایا جائے-انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت بھی ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا-

گزشتہ رات ڈاکٹرز کے فل بورڈ کے اجلاس نے محمد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی تھی اوروزیر صحت نے بھی اپنی پریس کانفرنس گزشتہ رات فل بورڈ کی رپورٹ کی توثیق کی ہے-انہوں نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا عمل مکمل ہوگا توایئرایمبولینس منگوانے اور بیرون ملک بھجوانے کے دیگر انتظامات مکمل ہوں گے-ای سی ایل کے عمل میں تاخیر کے نتیجے میں محمد نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اورای سی ایل سے نام نکالنے کے عمل میں تاخیر ڈاکٹرز کے بورڈ کی تجاویز کے منافی ہے –

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل کا عمل مکمل ہونے پر ہی ائیر ایمبولینس منگوانے اور دیگر انتظامات شروع ہوں گے-یہ تاخیر نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کی قیمت پر ہو رہی ہے-انہوں نے کہا کہ ای سی ایل کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایئر ایمبولینس منگوانے میں بھی وقت لگے گا-


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply