ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے، فردوس عاشق اعوان

Spread the love

حکومت خود کسی کا نام ڈالتی ہے نہ نکال سکتی ہے، حکومت پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل نہیں کر سکتی

کارکن میدان میں، مولانا بستر آرام میں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں، مولانا کو فل ٹاس دی، انہوں نے کریز سے نکل کر چھکے لگائے

چاہتے تھے نواز شریف، زرداری کیساتھ مولانا کا اسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو، مولانا کے کھلاڑی گراونڈ میں موجود مگر نڈھال ہیں، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے، حکومت خود کسی کا نام ڈالتی ہے نہ نکال سکتی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز سیاستدان نہیں، کم از کم ان پر اعتماد کرلینا چاہیے، عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، آصف زرداری کے علاج کے حوالے سے عدالتوں میں درخواست دی جائے۔

عدالتوں، نیب کی سفارشات پر نام ڈالا اور نکالا جاتا ہے، ہمارے پاس شریف میڈیکل سٹی کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات آئی ہیں، حکومت پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل نہیں کرسکتی، حکومت خواہشات اور ارمانوں پر نہیں قانون کے مطابق چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے تھے نواز شریف، زرداری کیساتھ مولانا کا اسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو، مولانا کے کھلاڑی گرائونڈ میں موجو دمگر نڈھال ہیں، کارکن میدان میں، مولانا بستر آرام میں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں، مولانا کو فل ٹاس دی، انہوں نے کریز سے نکل کر چھکے لگائے


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply