متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، دبئی شاپنگ مال زیر آب

Spread the love

سڑکیں بھی زیر آب آگئیں، پروازوں کا شیڈول متاثر ، سکولوں میں تعطیل

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی شاپنگ مال زیر آب آگیا، پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ بیشتر سکولوں میں تعطیل کردی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی مال بھی بارش سے شدید متاثر ہوا،بعض حصوں میں رسائو کے باعث مال میں پانی جمع ہوگیا جس سے وہاں موجود لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی مال انتظامیہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر کہا کہ پانی کا رساو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں دبئی مال آپریشنل اور صارفین کے لیے کھلا ہے،طوفانی بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں،پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ بیشتر سکولوں میں تعطیل کردی گئی ۔ واضح رہے کہ دبئی مال دنیا کے بڑے مالز میں سے ایک ہے۔ دریں اثنا دبئی پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ بارش کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے رفتار کو کم رکھیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply