سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی موخر، ٹکٹیں کینسل

Spread the love

سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی

لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی موخر کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابقسابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی موخرکر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئیں، سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کی قطرایئرویز سے جانے والی ٹکٹیں منسوخ کرادی گئیں۔ نواز شریف نے قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی ہسپتا ل میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ نواز شریف کو اسی ہسپتا ل میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply