آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن اچھا ہے۔ امید ہے کہ کسی مسئلے سے نکلنے کی خوشخبری ملنے کی آج آپ کو آسانی ملے گی اور اپنوں کے ساتھ جاری اختلافات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مالی طورپر مدد ملنے کی امید ہے۔ خاص طور پر کاروباری حضرات کے لئے آج بڑا اچھا دن ثابت ہو گا۔قرض وغیرہ کے معاملات بھی بہتری میں ہوں گے اور سفر بھی ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جاری کسی بھی قسم کی بیماری کو ابھی سے پکڑ لیں، تاکہ آگے چل کر آپ کو کوئی مشکل پیش نہ آئیں اور نظر اتاریں۔ گھر میں اونچی آواز میں سوئہ بقرہ کی تلاوت بھی کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بلاک کوئی کام ہونے کی امید ہے، جس کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے اور اب اللہ کی رضا کے لئے کام کریں۔ آپ کی روحانی قوتیں ان دنوں پھر تیز ہو رہی ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جب بھی مار کھائیں گے۔ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اٹھے ہوئے قدم سے کھائیں گے توبہ کرکے واپسی کر لیں اور ان دنوں صرف اپنے روزگار کی طرف ہر ممکن توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی شخص پر امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہاں سے ان کو کچھ نہیں ملنا، اگر امید لگانا ہے تو صرف اللہ پاک سے لگائیں وہی ہے جو آپ کو نوازے گا، ان شاء اللہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم راستہ کھل رہا ہے۔ شائد اس کی کافی دنوں سے امید لگا رکھی تھی۔ آپ کو صبح سے ہی اندازہ ہو جائے گا اور باقی معاملات اپنے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لئے دیکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے اللہ نے چاہا تو آج کوئی اچھی خوشخبری ہے۔ کسی جانب سے اس حوالے سے سفر بھی بن سکتا ہے اور آپ کو اپنے لئے اچھا سوچنا ہے۔ اچھی سوچ اللہ سے امید کامیابی دے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اولاد کے خواہشمند افراد کو اس حوالے سے خوشخبری مل سکتی ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے۔ وہ بھی اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ان پر بالکل بھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے، جس پر آپ پہلے بھی دھوکا کھا چکے ہیں اب وہ یا آپ قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ مناسب بات نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے تعلقات سے اپنا کام نکلوانے کی کوشش کامیابی دلائے گی اور جن لوگوں نے آپ سے وعدہ کر رکھا ہے۔ وہ تین دن کے بعد امید ہے کہ اس پر پورا اتر جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج تسلی رکھیں کل کے بارے میں بھی اچھی اطلاع ملے گی او رجس کام میں رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی وہ بھی دور ہو گی، ایک دوست نیک نیتی سے ساتھ دے سکتا ہے۔

Leave a Reply