آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کافی دنوں سے کسی نہ کسی مسئلے کا شکار ہو رہے تھے۔ آج زحل کے زائچے میں سے نکل جانے کی وجہ سے اب آسانیاں حاصل کرنا شروع کر دیں گے،بس نیت صاف کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اچھا دن رہے گا میرے اللہ نے چاہا تو،آپ کو جس مشکل نے گھیرا ہوا تھا، وہ غیر متوقع طور پر کم ہو گی اور آج کا دن مالی طور پربھی ان شاء اللہ بہتری میں دکھائی دیتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور صحت کا خانہ بھی مسلسل تنگی ظاہر کر رہا ہے۔آپ نظر اتاریں اور دیسی طریقے سے علاج زیادہ بہتر رہے گا۔ ساتھ ساتھ پرہیز بھی جاری رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم کام ہونے کی امید ہے اور آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ بلاک رقم کی واپسی اور دفتری ماحول میں آپ کے لئے کچھ آسانیاں بھی ہو سکتی ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کا دل ہے کہ آپ کے قابو میں ہی نہیں۔ اس کو جس قدر ممکن ہے جلد لگام ڈالیں۔ ورنہ کسی بڑی مشکل میں لا سکتا ہے۔ آج ہونے والی پیش رفت میں اہم تبدیلی بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس بندے کی طرف سے مایوسی ہو گی جس پر آپ کو بہت امید تھی اور آپ کے راز بھی اوپن کر سکتا ہے۔ اس لئے عقل سے کام لیں۔ آپ کی دوسروں سے لڑائی کروا سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن ہے۔آپ کی سوچ کے مطابق ایک کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔ آج آپ کے روزگارکا بھی سلسلہ حل ہونے کا امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
قرض وغیرہ کے حوالے سے اچھا دن ہے۔ آپ کا مسئلہ حل ہو گا اور جس بھی راستے پر آپ نیا سفر شروع کر سکتے ہیں، ضرور کریں۔ اس وقت حالات آپ کا ساتھ دے رہے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اپنے گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی میں کمی کی خوشخبری ملے گی اور کچھ رقم آپ کی ضرورت کے تحت بھی ملے گی۔ آپ کو تبدیلی کے بارے میں بھی اب سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جلد بازی سے اگر کام نہیں لیں گے تو حالات آپ کے حق میں ہی رہیں گے اور آج آپ کو چانس ملنا والا ہے۔ اچھی طرح غور کریں۔ پھر قدم اٹھائیں اور نیت صاف رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
چند پرانے معاملات سے نجات ملے گی اور کچھ پرانے تعلقات بھی بحال ہوں گے۔ آج شام تک آپ کی جیب میں کسی جانب سے رقم بھی آ سکتی ہے۔ دوست بھی مدد کر سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار مکمل حکمت عملی بنالیں اور پھر اللہ پاک کا نام لے کر اس پر چلیں۔ اس طرح کامیابی کے چانس زیادہ نمایاں ہیں۔ جلد بازی میں کئے گئے فیصلے سخت نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply