عراق مظاہرے، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ،مزید13مظاہرین جاں بحق

Spread the love

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 13 مظاہرین جاں بحق ہوگئے، اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 260 سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 افراد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو دارالحکومت بغداد میں نشانہ بنایا گیا، حالیہ ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے مظاہرین کی تعداد 260 سے تجاوز کرگئی۔

یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جارہے ہیں،

مظاہرین نے حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔گزشتہ دنوں عراقی صدر نے اپنے سرکاری خطاب میں ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمحمدی عہدہ مشروط طور پر چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Reply