عمران خان ذخیرہ اندوز 157

وزیر اعظم نے بارش کے بعد دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا

Spread the love

چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر آزادی مارچ کے مقام پر پہنچ کر انہیں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

بارش اور موسم کی تبدیلی کے بعد دھرنا شرکا کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان نے بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکا ء کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر آزادی مارچ کے مقام پر پہنچ کر انہیں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے دھرنا کے مقام کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور موسم کی تبدیلی کے بعد دھرنے کے شرکا میں بیٹھے لوگوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے، بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات حل کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں