142

6 نومبر کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1860 امریکا میں ابراھام لنکن صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

1963ء – حکومت پاکستان نے روزنامہ کوہستان کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی

1990ء – میاں محمد نواز شریف پاکستان کے 12ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے

1990ء – جام صادق نے بحیثیت وزیر اعلی سند ھ حلف اٹھایا

1991ء – سپریم کورٹ کے فل بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے شیرپاؤ حکومت کی برطرفی کو غیر قانونی دیے جانے کی اپیل کو خارج کر دیا

ولادت

1494ء سلیمان اول، سلطنت عثمانیہ کے دسویں فرمانروا تھے جنہوں نے 1520ء سے 1566ء تک 46 سال تک حکمرانی کے فرائض انجام دیے۔ وہ بلاشبہ سلطنت عثمانیہ کے سب سے عظیم حکمران تھے جنہوں نے اپنے بے مثل عدل و انصاف اور لاجواب انتظام کی بدولت پوری مملکت اسلامیہ کو خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔ انہوں نے مملکت کے لیے قانون سازی کا جو خصوصی اہتمام کیا اس کی بنا پر ترک انہیں سلیمان قانونی کے لقب سے یاد کرتے ہیں جبکہ مغرب ان کی عظمت کا اس قدر معترف ہے کہ مغربی مصنفین انہیں سلیمان ذیشان یا سلیمان عالیشان اور سلیمان اعظم کہہ کر پکارتے ہیں۔ ان کی حکومت میں سرزمین حجاز، ترکی، مصر، الجزائر، عراق، کردستان، یمن، شام، بیت المقدس، خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقے، یونان اور مشرقی و مغربی ہنگری شامل تھے۔

1925ء نینسی وگینٹن المعروف نین ونٹن ایک برطانوی براڈ کاسٹر تھیں جن کی وجہ شہرت بی بی سی ٹیلی ویژن پر قومی خبریں پڑھنے والی پہلی خاتون نیوز ریڈر کے طور پر ہے۔ انہوں نے ٹی وی پر خبریں پڑھنے سے قبل صحافت کے شعبہ میں کافی تجربہ حاصل کر رکھا تھا۔ ونٹن نے ٹی وی اور ریڈیو پر کام کیا اور سبکدوش ہونے کے بعد بریڈپورٹ، ڈورسیٹ میں رہائش پزیر تھیں۔

1932ء فرانکیوس انگلرٹ بیلجئیم کے ایک نوبیل انعام یافتہ طبیعیات دان ہیں جنھوں نے یہ انعام برطانیہ کے سائنس دان فرانکیوس انگلرٹ کے ہمراہ 2013 میں مشترکہ طور پر ایک ایسے طریقے کو دریافت کرنے پر ملا جس سے ہمیں ایٹم کے زیلی زروں کے ماس کی ابتدا کے بارے میں پتا چلا۔

1950ء شیخ رشید احمد پاکستانی سیاست دان جو وزیر ثقافت اور وزیر اطلاعات و نشریات رہ چکے ہیں۔ اور اس وقت عمران خان کی کابینہ میں وزیر ریلوے ہیں۔ 2018 میں قائم ہونے والی اسمبلی میں وہ بطور وزیر ریلوے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اس سے قبل پرویز مشرف کے دور میں بھی وزیر ریلوے رہ چکے ہیں

1967ء ڈاکٹر حیات بنت سلیمان بن حسن سندی، سعودی عرب کی ایک طبی سائنس دان ہیں۔ وہ سعودی مجلس شوری میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

وفات

1840ء مہاراجا نو نہال سنگھ سکھ سلطنت کا تیسرا حکمران تھا۔ اکتوبر 1840ء میں اپنے باپ کھڑک سنگھ کو معزول کرکے تخت نشیں ہوا اور 6 نومبر 1840ء کو قلعہ لاہور کی دیوار گر جانے کے باعث زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔

1951ء ایلمیر ایریرا پالمیرا، ویے دیل کاؤکا محکمہ، کولمبیا میں پیدا ہوا۔ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے گروہ کالی کارٹل کا ہم رکن تھا۔

1964ء ہانز فان ایولرچیلپن، ایک جرمنی نژاد سویڈش بائیو کیمسٹ تھا۔ انھیں آرتھر ہارڈن نال رل کے شوگر کے فرمنٹیشن سے جڑے انزائم کے بارے میں تحقیق کی تھی۔ انھیں 1929 میں آرتھر ہارڈنکے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا۔

1981ء سر عبد الرشید پاکستان کے پہلے منصف اعظم تھے۔ ان کا تعلق باغبانپورہ لاہور سے تھا۔ وہ آرائیں قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔

2008ء محمود ہارون کراچی کے سیاست دان ،ڈان میڈیا گروپ کے صحافی، اور دو مرتبہ صوبہ سندھ کے گورنر رہے۔ انھوں نے وزیر داخلہ پاکستان اور وزیر دفاع کا عہدہ بھی سنبھالا۔ وہ حاجی سر عبداللہ ہارون کے منجھلے بیٹے تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی یوسف ہارون تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں