آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت کے حوالے سے لاحق پریشانی تھوڑی سی کم ہو گی اور جس بھی طرف سے بندش محسوس ہو رہی تھی وہ بھی اب تیزی سے کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ پریشان نہ ہوں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم پریشانی کم ہو گی۔ اور دماغ کچھ کھل جائے گا۔ مگر بندش والی کیفیت اب بھی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ روحانی معاملے ٹھیک رکھیں اور نماز سے مدد لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنی اصلاح بے حد ضروری ہے آپ سمجھتے ہیں کہ جو آپ کر رہے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہے۔ ایسا نہیں ہے اگر ہو سکے تو استخارہ کر لیں غلطیوں کی نشاندہی ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج ایک کام کے ہونے کی ا طلاع ملے گی بس ناجائز قسم کی آمدن سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔ آپ کو جو ملنا ہے انشاء اللہ وہ بحکم اللہ جائز طریقے سے آپ تک پہنچ جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
شرارتوں سے دور رہیں دل لگی میں کچھ نہیں رکھا کوئی آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے وارننگ ہے۔ جتنی جلدی اصلاح کر کے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ انشاء اللہ اتنا ہی بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک دوست آپ کو کسی بڑے کام میں دھوکا دے سکتا ہے۔آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔ آنکھیں کھلی رکھیں۔ آج دوپہر کے بعد ہی آپ کو اندازہ ہوگا کہ وہ کون ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حالات میں قدرے بہتری ملے گی۔ مگر اپنے اندر سے پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت کو نکالیں۔ ضروری ہے اس وقت صورتحال آزمائشی ہے۔ آپ کے معاملات ٹھیک ہونے چاہئے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں ان کے لئے آج خوشخبری ملنے کا دن ہے اور آج کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔ آپ اگر پرائز بانڈ کی خریداری کر لیں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
خانگی معاملات اور اولاد کے حوالے سے جاری کوئی پریشانی کم ہونے کا واضح امکان ہے آج ہونے والی ایک اہم پیش رفت میں آپ کے لئے بہت کچھ رکھا ہے۔ اس پر نظر رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
تھوڑی سی بہتری ملنے کی امید ہے آپ ابھی جلد بازی نہ کریں کسی بھی معاملے میں اور اپنے تمام کام کو حکمت عملی سے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کوئی دھوکا بھی دے سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
استخارے کی مدد لے لینی چاہئے اگر کوئی سلسلہ دکھائی نہ دے۔ ان دنوں آپ بلا وجہ کی مشکلات کا شکار ہیں۔ آپ اپنی طرف سے صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روحانی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے توبہ کریں صدقہ دیں اور ذکر الٰہی زبان پر جاری رہے تو آپ کی پوزیشن مضبوط ہو گی۔ اس سے معاملات میں بہتری آئے گی۔

Leave a Reply