آج کا دن کیسا رہے گاآج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کو اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے کسی کے ساتھ جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ اور بات بڑھی تو عزت کا مسئلہ بھید ر پیش ہوگا۔ اس لئے عقل سے کام لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بلاک رقم کی واپسی کا امکان اور روزگار کا سلسلہ بھی غیبی انداز سے بہتر ہونے کا امکان ہے۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم کرنے میں مدد گار ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

استخارہ کریں آپ کو شاید اس سے اپنے لئے سیدھے راستے کا انتخاب کرنے میں آسانی ہو۔ اور جو لوگ جلد بازی سے کام لیں گے وہ مالی طور پر مشکل میں آ سکتے ہیں یاد رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم معاملے سے نکلنے کا راستہ معلوم ہوگا۔ اور کافی دنوں سے جس بات کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے۔ وہ بھی کام بن جائے گا۔ بس دل کے معاملے قابو میں رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روز گار کے حوالے سے قدرے پریشانی رہے گی آپ کی نیت اگر صاف رہی تو صورتحال ٹوٹل آپ کے حق میں رہے گی۔ ورنہ معاملات آپ کی نیت کے ساتھ چلیں گے۔ دل کو سمجھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کافی دنوں سے کسی معاملے کو لے کر سخت پریشان چلے آ رہے ہیں، اور اس سے نکلنے کا کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو فی الحال استخارے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت پر مسلسل توجہ دیں اور اپنے سکون کے لئے اگر راشن کی صورت میں صدقہ دے دیا جائے تو بہتر ہے۔ آج کا دن اپنوں کے ساتھ ناراضگی بھی ظاہر کر رہا ہے غصہ نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی معاملات کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھانا چاہتے تھے۔ ان کے لئے آج بڑا شاندار دن ثابت ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن افراد نے عارضی طور پر مشکلات کے دن گزاریں ہیں ان کے لئے اب ایک بڑا اچھا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی د ے رہا ہے۔ آپ اس پر نظر رکھیں۔ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بد نظری ہے اور کافی تیز معلوم ہوتی ہے۔ کسی غریب کی مدد کریں اور غریبوں کو کھانا کھلانے کا بھی عمل شروع کریں۔ آپ اس کی وجہ سے مشکلات سے بچ جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بے مقصد راستے کی جانب سفر کر رہے ہیں۔ اندازہ کریں کہ عقل سے کام لیں گے تو بات سمجھ میں آ جائے گی۔ ٓج بے حد محتاط طلب دن ہے۔ آپ کو سنبھل کر چلنا ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نماز پر توجہ دیں۔ ذکر الٰہی اور درود شریف کا ذکر سارا دن کرتے رہا کریں۔ آپ کی روحانی قوت بڑھے گی۔ تو حالات میں بہتری آنا شروع ہو گی۔ توبہ بھی لازمی کریں۔

Leave a Reply