آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، وزیراعظم خطاب کریں گے

Spread the love

اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی،اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد(صباح نیوز)  آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے حکومت نے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا گیا جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔ معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرینگے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔  قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور دھرنے کے مقاصد پر بھی بات ہوگی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply