آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن صحت کے معاملے میں کچھ خرابی ظاہر کر رہا ہے اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہاں سے بھی پوری ہونے کے امکانات کم ہیں۔ آج صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ بندش محسوس کر رہے ہیں وہ سورۃ فلک اور الناس تین تین بار پڑھ کر روزانہ گھر سے نکلیں اور آجکل اپنے معاملات کو بھی اچھی طرح چیک کریں ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت حالات کی خرابی میں آپ کی غلطیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ فوری طور پر ان کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ ورنہ ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھ سے نکلنے کے امکانات بھی ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم معاملے میں سے نکلنے کی اطلاع ملے گی اور جن لوگوں نے ناجائز آمدن کا سہارا نہیں لیا وہ تو موج ہی کریں گے۔ ان دنوں ناجائز آمدنی کمانے والا ستارہ بھی اوپن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بھی غیر ضروری کام نہ کریں اور شرارتی دوستوں اور عزیزوں سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔ آجکل قانون کا خانہ کھلا ہے۔ اور زحل کی نحوست بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم معاملے میں آپ کو بہتری کا سامنا ہے۔ آپ جس مشکل میں تھے۔ وہ بھی دوپہر تک حل ہو گیا ور ضرورت پوری ہونے کے غیبی سلسلے بھی بن سکتے ہیں انشاء اللہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے فوری طور پر چیک اپ کروائیں۔ اور آپ کو اپنی نظر بھی اتارنے کا مشورہ ہے۔ بد نظری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ آمدنی کی وجہ سے ٹنشن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
نوکری کی تلاش کرنے والے ابھی چند دن اور انتظار اور کوشش کریں۔ فی الحال جو کام بھی ملے اسے پکڑ لیں کوئی کام بھی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔ بس رزق حلال ہونا ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچی لوگوں سے دور رہیں۔ کسی کی باتوں میں آکر آپ اپنے مال کا نقصان نہ کر بیٹھیں اور اپنی نظروں کی حفاظت بھی کریں۔ آپ کو معلوم ہے کہ کس جانب اشارہ ہے سمجھ لیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو بدنظری والی کیفیت کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ سے سب سے زیادہ صحت کا خانہ متاثر ہو رہا ہے۔ اپنی نظر اتاریں۔ اور کوشش کریں کہ شام کے بعد چند دن گھر سے نہ نکلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جس بھی چیز پر آپ کی نظر ہے وہ ابھی آپ کی پہنچ سے دور ہے۔ اس طرف دیکھنا یا کوشش کرنا چھوڑ دیں۔ نصیب میں ہوئی تو آپ تک پہنچ ہی جائے گی۔ اس وقت کو ضائع نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی پریشانی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ ایسا کیوں ہے۔ اس کے لئے اب استخارے کی مدد لینی ضروری ہے۔ آپ کو خود بخود معلوم ہوگا۔ فی الحال آپ درود شریف کا ورد کریں۔

Leave a Reply