عظمیٰ بخاری نفیسہ شاہ 93

حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم وحیاء ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں

Spread the love

لاہور (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم وحیاء ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں۔بزدار صاحب آپ کا پارلیمنٹ اور عوام کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں۔بزدار صاحب آپ لوگوں نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے۔

بزدار صاحب آپ کو صرف ماڈل روڈ لاہور پر شوپیس تعینات کیاگیا ہے۔بزدار صاحب نئے پاکستان نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔پاکستان کے 22کروڑ عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف دے دیا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاحکمرانوں میں تھوڑی سے شرم وحیاء ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں۔تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

جعلی حکومت کو آکسیجن دینے والے سیلنڈر خالی ہو چکے ہیں۔میاں نوازشریف کی بگڑتی صحت کے حوالے سے پارٹی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔قوم سے قائد عوام نوازشریف کی جلد صحتیابی کی دعائوں کی اپیل ہے۔نوازشریف کو اس حال تک جن لوگوں نے پہنچایا ان سب سے بدلہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں