آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں مالی معاملات کے حوالے سے جو پریشانی تنگ کر رہی تھی، بحکم اللہ وہ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ گھریلو ماحول میں بھی ان شاء اللہ رزق بڑھے گا۔ کاروباری حضرات بھی اب عرصہء دراز کے بعد اس میں بہتری دیکھیں گے جو لوگ اولاد وغیرہ کے رشتے کے حوالے سے بندش کاشکار تھے، وہ بھی اس سے نجات حاصل کر سکیں گے اور جن لوگوں نے نئی نوکری کرنی ہے، خوشخبری سن سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں اور تمام غلط راستوں سے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں، ورنہ حالات بہت خراب ہوں گے۔ ان دنوں زحل کی زائچے میں موجودگی صورت حال پر آپ کی گرفت کو کمزور ظاہر کر رہی ہے اور آپ کو بلاوجہ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ دل کے معاملات بھی ٹھیک کریں اور حقوق العباد کے حوالے سے جہاں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی فوری اصلاح بھی لازمی کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت مخالفین پوری شدت سے آپ کو تنگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، اگر آپ نے اپنی حفاظت اور اصلاح نہ کی تو پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں اور جو لوگ کمزور پڑ گئے وہ عرصہء دراز تک سیدھے نہیں ہو سکیں گے۔ اس وقت سب کاموں کو چھوڑ کر سیدھا راستہ اختیار کریں اور جس قدر ممکن ہو اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ اللہ پاک سے توبہ ہی آپ کی صورت حال میں بہتری کا سبب بنے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا صدقہ لازمی دیں اور اگر غریب افردا کو کھانا کھلائیں گے تو اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ آپ کی مالی پوزیشن کافی کمزور ہے۔ اس کے لئے آپ بعد نماز مغرب سورئہ واقعہ روزانہ پڑھنے کا عمل شروع کریں۔ ان شاء اللہ اس عمل سے آپ کو بہت فائدہ ہو گاخود بھی ان راستوں کی طرف دوبارہ نہ دیکھیں جن پر آپ نے صرف مشکلات ہی دیکھی ہیں۔ اب نماز کی پابندی ضرور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صحت کے معاملات خراب دکھائی دیتے ہیں اور یہ روزانہ کے حساب سے صدقہ مانگ رہے ہیں جو لوگ روزانہ اپنی نظر اتاریں گے، ان کے لئے بہتر رہے گا۔ آپ کو ابھی ان سازشی لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ ہے جو پہلے بھی آپ کی زندگی میں زہر کھول چکے ہیں۔ اس وقت آپ کا جھکائو ان کی طرف زیادہ ہے۔ ابھی وقت ہے قدم واپس لے لیں اور خاموشی سے اپنے روزگار کی طرف توجہ دیں تو شاندار نتائج ملیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت کسی غیر متوقع جگہ سے کچھ رقم ہاتھ میں آنے کے واضح امکانات روشن ہیں اور جن معاملات میں رکاوٹیں آ رہی تھیں، وہ بھی دور ہونے کی امید ہے۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں بہتری، اولاد کی جانب سے خوشی کی خبر ملنے کا امکان اور روزگار کا خانہ تبدیلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس وقت تبدیلی کے لئے اٹھایا جانے والا قدم آپ کے لئے ان شاء اللہ بہتری کی صورت ظاہر کر رہا ہے۔ آپ دیر مت کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ عرصہء دراز سے بندش و دیگر قسم کے اثرات کا شکار تھے، وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ دو اہم ستاروں کی زائچے میں آمد آپ کے لئے بڑی شاندار بہتری اور تبدیلی لا رہی ہے۔ ناراض افراد سے صلح کا امکان اور اولاد کے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔ ان دنوں آپ اگر مبارک سفر کا پروگرام بنائیں تو اس حوالے سے خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے خود پریشانیاں اور مشکلات پیدا نہ کریں، جو لوگ سمجھ نہیں پا رہے،وہ استخارے سے کام لیں، تاکہ ان کو اس مقام کا علم ہو، جہاں پر غلطیاں ہو رہی ہیں، ان کی فوری اصلاح کریں۔ اپنا رویہ نرم کریں، غصہ قابو میں رکھیں اور حکمت عملی سے چلیں۔ ان دنوں ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں، جہاں ضرورت ہے ، وہاں جھک جائیں۔ اللہ پاک عزت سے نوازے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل لگی، دل کی لگی نہ بن جائے۔ آپ غلط راستے پر چل رہے ہیں اور مخالفین بڑی مدت سے نظر جمائے بیٹھے ہیں۔ ان کو اب موقع نہ مل جائے، اس بات کا خاص خیال رکھیں اور ہر معاملے میں خاموشی اختیار کریں، جن لوگوں نے توبہ کر لی ،ان کے لئے خوشخبری ہے۔ یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے اچھا رہے گا۔ آپ فضول کام چھوڑ کر اپنی توجہ اگر اس پر رکھیں تو اچھا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے معاملات ٹھیک کر لیں ،سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ آپ نے کون سا راستہ اختیار کیا ہوا ہے جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مصروف ہوں گے جس کا تعلق عشق و محبت سے ہو یا پھر قانونی معاملات سے ان کو زبردست وارننگ ہے۔ واپسی کا راستہ اختیار کرکے توبہ کر لیں،خاص طورپر بدلہ لینے کی کوشش نہ کریں۔ بس معاف کر دینا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا، ان شاء اللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی، وہ کل سے ان شاء اللہ رک جائے گی۔ آپ کے لئے اچھے دنوں کی ابتدا ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ اب عزت، دولت، شہرت ان تمام کاموں میں آپ کو بہتری ملے گی اور وہ کام جسے عرصہء دراز سے کرنے کی خواہش تھی، وہ بھی غیر متوقع ذریعے سے ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔آپ کو اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں موصول ہوں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدنظری چل رہی ہے۔آپ کی زبان اپنے قابو میں نہیں رہتی، اس لئے بار بار پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ بھائی اگر آپ نے اپنے آ پ کو ٹھیک نہ کیا اور خاص طور پر رزق کے حصول میں بہتری نہ لائے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ اپنے روزگار کا معاملہ چیک کریں۔ رزق مکمل طور پر صرف جائز ہونا چاہیے، یاری دوستی سے بھی دور رہیں۔ خاص طو رپر نیٹ وغیرہ پر دوستی بڑی مہنگی پڑ سکتی ہے۔

Leave a Reply