کشمیر کی صورتحال دیکھ کر ’میرا بھارت مہان ‘کہنا شرمناک ہے، ارون دھتی رائے

Spread the love

بھارتی دانشور طبقہ کشمیرپراپنی آواز بلند کرے،بہت کم صحافیوں نے وادی کی صحیح ترجمانی کی ہے


ہندوستان کو نئی تحریک ،نئے میڈیا کی ضرور ت ہے، بھارتی مصنفہ و دانشور کا تقریب سے خطاب


جالندھر (مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارتی دانشور طبقے پر زو ر دیا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میںمنعقدہ ایک میلے کی تقریب سے خطاب میں کہا کشمیرمیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے اور کشمیر کے حالات دیکھ کر وہ ’میر ا بھارت مہان ‘ کہنے سے قاصر ہیں۔ارون دھتی رائے نے کہا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کریں اور جو کچھ وہاں کیا جا رہا ہے اس کی مخالفت کریں ۔ بہت کم صحافیوںنے کشمیر کے حالات کی صحیح ترجمانی کی ہے لہٰذا بھارت کو ایک نئی تحریک اور ایک نئے میڈیا کی ضرور ت ہے ۔

Leave a Reply