آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے کسی کام میں پیسہ لگانا ہے۔ وہ فی الحال ایسا کام نہ کریں ۔ اس طرح نقصان کا اندیشہ ہے۔ آج کا دن ڈال دیں اور ہر ممکن صدقہ دیں، یہ بے حد ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں کوکسی بھی قسم کا لالچ دیا جا رہا ہے۔ خدا کے لئے وہ ہر پہلو کو اچھی طرح جائزہ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ زائچہ تو اس میں نقصان ہی ظاہر کر رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اچھا اور ہر حوالے سے مددگار دن ہے۔ آپ کو جن مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ ان شاء اللہ ضرور ختم ہوں گی اور آج آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا خانہ مسلسل تنگی اور پریشانی ظاہر کر رہا ہیّ نظر بد بھی ہو سکتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ سورئہ قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت کریں بس

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے۔ آپ جس میں مالی فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں جو لوگ کسی جانب سے امید لگا کر بیٹھے تھے وہ بھی خوشخبری سن سکیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال کسی بھی طرح ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ آپ بس اپنے اللہ پاک سے بات کریں۔ آپ کی توجہ اور دعا ہی معاملات آپ کے حق میں کرنے میں مددگار ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے دشمن کو کمزور مت سمجھیں وہ بہادر تو نہیں ہے مگر چال باز ضرور ہے۔ اور اس چیز سے ہی بچنا ہے آپ کو اور آج رقم وغیرہ ادھار میں مت دیں، واپسی مشکل ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنوں کے ساتھ اختلافات کو آرام سے بیٹھ کر حل کریں اور دوسروں کی طرح ہی نرم انداز سے بات کریں آپ کا اخلاق ہی ان شاء اللہ صورت حال کو بدل کر رکھ دے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں آپ کی مالی مشکلات میں ان شاء اللہ کمی ہو گی اور نیا سلسلہ بن جانے کی امید ہے جو لوگ اکیلے کام کریں گے وہ زیادہ بہتری محسوس کر سکتے ہیں، غور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنوں میں ایک شخص فائدہ مند ہو گا، خواہشمند افراد کے رشتے کی بات چل سکتی ہے۔ نوکری اور کاروباری دونوں معاملات ان شاء اللہ بہتری کی جانب ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
لالچی لوگوں سے دور رہیں۔ دل کے معاملات بھی قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں وہ ضرور ہدایت لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اس کا کوئی حل ضرور نکلے گا اور بندش وغیرہ محسوس کرنے والے بھی آج سے آزادی حاصل کرلیں گے۔

Leave a Reply