آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو روزانہ صدقہ دینے کا مشورہ ہے۔ احتیاط کے لئے بہتر ہے۔ تین ستاروں کا جو اجتماع ہونے والا ہے کوئی بھی صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔آپ آج محتاط ہو کر چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم معاملے میں سے نکلنے کی خبر مل جائے گی۔ البتہ جن لوگوں پر آپ ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں۔ وہ کسی بھی طرح اعتبار کے قابل نہیں ان پر نظر رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن کاروباری افراد کے لئے اچھا ہے اور جن لوگوں کو عرصہ ہو گیا ہے۔ بے کار ہوئے وہ بھی انشاء اللہ روزگار پر لگ جائیں گے۔ آج کا دن ہر لحاظ سے اچھا رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد کو صحت کے حوالے سے پریشانی ہے۔ وہ صدقہ تو دیں، مگر ایک بار استخارہ ضرور کرلیں تاکہ کسی دوسرے کی جانب سے کوئی مسئلہ ہو تو وہ اس میں دکھائی دے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ اصل راستے سے ہٹ رہے ہیں اور آپ کی صورت حال اس سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے توبہ کرکے اصل راستے پر آ جائیں تو اچھا ہے۔ آپ کو ابھی قسمت موقع دے رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بھی فیصلہ درست نہیں ہے۔ہر معاملے میں غلطیاں کر رہے ہیں۔ اور یہ حال اپنے گھر پر بھی ہے۔ آپ فوری اصلاح کریں۔ اپنی سطح سے نیچے آ جائیں تو بہتر رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی اہم ذمہ داری میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور روزگار کے معاملے بھی ان شاء اللہ بہتری کی جانب جائیں گے۔ آج غیر متوقع رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے پرانے رشتے بچانے کے لئے تھوڑا سا اپنی سطح سے نیچے آ جائیں تو رشتے بھی بچ جائیں گے اور آخرت میں عزت بھی پا لیں گے۔ آج کا دن عقل مندی سے چلنے کا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں آپ کی صحت کا معاملہ خرابی ظاہر کر رکھا ہے۔ آج کا دن اس میں صدقہ دینے اور گھر میں ذکر الٰہی کی محفل بھی کروانے کا مشورہ دے رہا ہیّ مخالفین سے بحث مت کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ وہ یہ بات بھول جائیں۔ امید ہے کہ موجودہ جگہ پر ہی بہتری مل جائے گی۔ آج کا دن روزگار کے حوالے سے اچھا ہی رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنی عادتیں بدلیں۔ وقت کے ساتھ چلیں۔ آپ کو پھر جا کر کامیابی ملے گی اور وہ لوگ جو جھک جائیں گے وہ اللہ کے پاس عزت پائیں گے۔ لڑنے سے عزت نہیں بڑھے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت گھریلو ماحول میں کشیدگی دلانے والا عقرب آپ کے زائچے میں موجود ہے۔ آپ کی بہتر حکمت عملی معاملات کی خرابی سے بچا سکتی ہے اور خاموشی واحد حل ہے اس کا۔

Leave a Reply