69

تیز گام ٹرین حادثے کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

Spread the love

رحیم یار خان(عارف فریدی سے)چیئرمین ریلوے سکندر راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیز گام ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ۔ترجمان ریلوے کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو، چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسرجائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ترجمان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کی معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ملتان ڈویژن 0619200382ڈی سی او ملتان 03114403720حیدر آباد انکوائری 03003026200لاہور کنٹرول آفس 04299201795سکھر کنٹرول آفس 0719310087کراچی 02199213528ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی 03468328023۔واضح رہے کہ گذشتہ شب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 73 مسافر جاں بحق ہوگئے، جس میں سے 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ٹرین میں آگ اکانومی کلاس کے ڈبوں میں لگی جن میں سفر کرنے والے مسافر اپنے ساتھ گیس کے سیلنڈر اور چولہے لے کر آئے تھے اور وہ صبح کے ناشتے کی تیاری کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں