75

منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد قرق

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیدیا، عدالت نے سلمان شہباز کی تمام جائیدادوں کو قرق کر لیا۔نیب حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ سلمان شہباز کی رہائش گاہ پر بھی تحقیقات کیلئے گئے تاہم سلمان شہباز وہاں موجود نہیں تھے، عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔ عدالت نے سلمان شہباز کی رقوم منجمد کر دیں جبکہ سلمان شہباز کی زرعی اراضی سمیت تمام جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں