121

سیالکوٹ میں 72 سال بعد مندر کھول دیا گیا

Spread the love

مندر کو باقاعدہ تزئین وآرائش کے بعد ہندو برادری کے حوالے کر دیا گیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ میں ہندوبرادری کی درخواست پر 72سال بعد مندر شیوالہ تیجا سنگھ کو پوجا پاٹ کے لیے کھول دیا گیا ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک عامر احمد کے مطابق مندر کو باقاعدہ تزئین وآرائش کے بعد ہندو برادری کے حوالے کر دیا گیا۔ منعقدہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں