کرونا مریض صحت یاب 146

سیاسی اختلافات اپنی جگہ ، نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شر یف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے نواز شریف کو مکمل سہولتیں دی جائیں۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت سے متعلق منفی بیان باز ی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن کی تنقید ، سیاسی بیانات کا بھرپور جواب دیا جائے تا ہم نواز شریف کی صحت سے متعلق منفی بیان بازی نہ کی جائے،

خود وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا او ر نیک خواہشات کااظہار کیا گیا جبکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثما ن بزدار کی جانب سے نواز شریف کی عیادت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں