81

مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا

Spread the love

نیپرا نے 2اکتوبر کو بجلی نرخوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
اسلام آباد(کامرس رپورٹر )مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 66پیسے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ،

قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا اور صارفین 20ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے۔یاد رہے نیپرا نے 2اکتوبر کو بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں