136

مجاز اتھارٹی کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی،حریم شاہ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت خارجہ کے دفتر پہنچ کر بغیر اجازت کمیٹی روم میں وڈیو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی۔ٹک ٹاک اسٹار نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ مجاز شخص کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔ حریم شاہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں سرکاری افسر سے ملاقات کرنے گئی تھی،مجازافسر کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں تھا میری وڈیو وائرل ہوجائے گی اور اس پر اتنی تنقید ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں