143

وزیر خوراک سندھ ہری رام کشوری لال بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

Spread the love

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خوراک سندھ ہری رام کشوری لال بھی ڈینگی کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال کو طبیعت خراب ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا بلڈ ٹیسٹ کرایا گیا تو ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ آغا خان ہسپتال میں وزیر خوراک سندھ کا علاج جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں برس خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر ڈینگی کے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، سندھ بالخصوص کراچی میں بھی ڈینگی نے خوب تباہی مچائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں