96

جیکب آباد,نجی کلینک میں 4 نومولود ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

Spread the love

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی کلینک میں 4 نومولود ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ تحصیل ٹھل میں قائم ایک نجی کلینک میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات 4 نومولود ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ورثا نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز نومولود کو آکسیجن لگا کر تنہا وارڈ میں چھوڑ کر چلے گئے

کسی نے خبر نہ لی، رات بھر لاوارثوں کی طرح کمرے میں پڑے رہے، عملے سمیت ڈاکٹروں کو خیال آیا نہ والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی۔واقعے کے بعد ورثا مشتعل ہوگئے جنہیں دیکھ کرایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے حالات کنٹرول میں رکھنے کی خاطر نجی کلینک سیل کرا دیا ، ڈی سی جیکب آباد غضنفر قادری نے کہا کہ متاثرین کی درخواست پر کارروائی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں