آج کا دن 706

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جو بھی تنگ کر رہا ہے۔ اللہ نے چاہاتو وہ خود اپنی ہی مشکل میں پھنس جائے گا۔ اس وقت آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے جا رہی ہے۔ مبارک ہو آپ کو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اچھے بھلے چلتے ہوئے کام کو خود ہی اپنی بے وقوفی کی وجہ سے خراب کر لیتے ہیں۔ سوچتے بالکل بھی نہیں۔ اب جو موقع مل رہا ہے۔ ایسے استخارے کی مدد سے حل کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک ذمہ داری کم ہو گی اور پرانا ایک تعلق بھی کام دے گا۔ آپ کو جس بھی شخص سے کوئی کام ہو گا وہ ہو جائے گا۔آج کا دن مالی لحاظ سے بے حد اچھا رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی قسم کی کوئی بھی پریشانی دکھائی نہیں دے رہی، آپ نے بلاوجہ اپنے دماغ پر وہم سوار کیا ہوا ہے جو آپ کے لئے خرابی صحت بن سکتا ہے۔ بے فکر رہیں کچھ نہ ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دوستی میں مار پڑ سکتی ہے۔ آج راز بھی کھل سکتا ہے۔ قانونی معاملات وغیرہ سے بھی بچ کر چلیں تو اچھا رہے گا اور خاص طورپر لین دین میں خیال بھی رکھنا ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اولاد کے کسی معاملے میں کچھ ٹینشن دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کو بڑا ہی محتاط چلنا ہو گا اور اپنی ذمہ داری کم کرنے کے لئے جلد بازی کا بالکل بھی مظاہرہ نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج بڑا اچھا دن ہے۔ یا اللہ 200بار پڑھ کر جو بھی دعا مانگیں گے ضرور پوری ہو گی، ان شاء اللہ۔ اور اولاد کے خواہشمند افراد کی خواہش اب ان شاء اللہ پوری ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت زحل عارضی طور پر زائچے میں آیا ہے۔ 24گھنٹے کے بعد جب یہ نکلے گا تو صورت حال بھی بدل جائے گی اس لئے اگر کوئی کام وقتی طور پر رکے تو فکر مند نہ ہوں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت مالی معاملات میں بہتری لانے والا ستارہ عطارد خود زوال کا شکار ہے۔ آپ کو اس سے وقتی پریشانی مل سکتی ہے، لیکن 72گھنٹوں کے بعد ہی بہتری ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اولاد کا خانہ مسلسل آپ کی لاپرواہی کی وجہ سے خرابی ظاہر کر رہا ہے۔آپ کو پریشان ہونے کے بجائے پوری طرح سے اس طرف توجہ دینا ہوگی اور اپنا کردار ادا کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل کو سمجھائیں یہ پھر ایک بار پھر بے قابو ہو رہا ہے۔ آپ اس کی وجہ سے کسی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ ان دنوں اس قسم کی کوئی حرکت بڑی رسوائی دے کر چلی جائے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ کو صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور خاص طور پر مالی فائدہ بھی ملے گا جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا وہ صلح کر لے گا، ان شاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں