.آٹا چینی گھی دالیں 158

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی سے سیل میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

Spread the love

اسلام آباد (مہتاب پیر زادہ سے)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی بہتری کی طرف گامزن ہوگئی ہے اور کارپوریشن کی سیل میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد اب بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود ہے کارپوریشن کی نئی انتظامیہ اور وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے بھرپور اعتما دکی وجہ سے کارپوریشن کے تمام ُامور بہتری کی طرف گامزن ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کارپوریشن ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے دوبارہ منافع بخش اداروں کی صف میں کھڑی ہوگی۔
اس وقت کارپوریشن کے بارے میں غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ خسارے کے باعث ہزاروں سٹورز بند کئے جا رہیں اور ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہاہے جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے
کارپوریشن نے کمپیوٹرائزیشن کا جو عمل شروع کیا تھا وہ بھی کامیابی سے جاری ہے اور اس کیلئے جو ٹینڈر لانچ ہوا تھا اسمیں کمپنیوںنے دلچسپی ظاہر کی ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اس عمل سے کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں جدت آجائیگی اورملک بھر کے تما م سٹورزکا نیٹ ورک اس سسٹم سے منسلک کر دیا جائیگا ۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اون برانڈ کے نام سے اشیاء کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور اسکی خریداری بھی شروع ہوگئی ہے اور اون برانڈ کے نام سے اشیاء سٹورز پوائنٹس پر پہنچا دی ہے جس میں فوڈ اور نان فوڈ اشیاء شامل ہے۔ ان تمام نئی پیش رفت سے کارپوریشن کے آپریشنز بہتری کی طرف گامزن ہیں اور ملک بھر کے تمام سٹورز پر صارفین کارش دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں