140

وزیراعظم کے ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام کا آغاز

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیر زادہ سے) وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام ’’کامیاب نوجوان‘‘ پروگرام کے آغاز کے موقع پر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپویشن ہیڈکوارٹرز میں تقریب میں شریک ہوئے۔ ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام کے لئے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) ’’ڈیجیٹل پلیٹ فارم‘‘ فراہم کررہی ہے

اس موقع پر این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) وقار رشید خان نے این ٹی سی کی طرف سے فراہم کی جانیوالی آئی سی ٹی سروسز کے متعلق مہمان خصوصی کو بریفنگ دی۔ انہوں نے پورٹل کے مناسب طریقے سے آپریشنز کے لئے ’’کامیاب جوان پورٹل‘‘ کے لئے کئے گئے سائبر سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

عثمان ڈار نے این ٹی سی کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا اور این ٹی سی کی طرف سے وفاقی حکومت اور دیگر سرکاری اداروں کو محفوظ اور قابل اعتماد ڈیٹا کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں