150

پاکستان،سعودی عرب کا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت،روابط جاری رکھنے پر اتفاق

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو خوب سراہتے ہوئے کہاہے وز یر ا عظم عمران خان کی کوششوں سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی ہوگی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان کا د و ر ہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کا حصہ تھا، وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان و عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اعلامیہ میں بتایا گیا پاکستان اور سعودی عرب کی قیادتوں نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا، دونوں مما لک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ، وزیراعظم نے سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جس پر سعودی عرب نے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر سعودی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو پْرامن طریقے سے حل کرنے پربھی زور دیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا پاکستان اور سعودی عرب کی قیادتوں نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کے لیے گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر ایران کے بعد سعودی عرب گئے تھے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور سینئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ،وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی پہنچ گئے ہیں ،قبل ازیں مدینہ ائیرپورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے وزیرا عظم کو رخصت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں