131

پیوٹن کا سعودی شاہ سلمان کو روسی شاہین کا قیمتی تحفہ

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے پرپہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملا قا تیں کی تھیں۔اِس دورے میں روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن پر سعودی اور روسی حکا م نے دستخط کیے تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روسی صدر نے دورے میں شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں د یا ۔ سعودی عرب کے دورے کے بعد روسی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قصرالوطن میں متحدہ عر ب ا ما رات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے روسی صدر سے ملاقات کی

جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق روس کا خود مختار دولت فنڈ متحدہ عرب امارات کی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی سمیت مختلف شراکت داروں کیساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے 10 سمجھوتوں پر دستخط کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں