71

روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی صدر ولادی میر پیوٹن سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔روسی صدر 12 سال بعد سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر ریاض پہنچے۔ شاہی محل میں سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیوٹن کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے اور سعودی روایتی موسیقی بھی بجائی گئی، مختصر سے ملاقات کے بعد شاہ سلمان اور صدر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا انعقاد ہوا۔مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں