210

بھارت میں دفن کی گئی نومولود بچی زندہ برآمد

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں نومولود بچی کو زندہ دفن کرنے کا ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شمالی ریاست اْترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاؤں میں ایک کچی قبر سے نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی۔مقامی پولیس کے مطابق ایک شخص اپنی نومولود بیٹی(جو کہ پیدائش کے فوراً بعد انتقال کرگئی تھی) کے لیے قبر کھود رہا تھا کہ 3 فٹ کی گہرائی پر اس کا بیلچہ ایک مٹی کے برتن سے ٹکرایا۔

اس شخص نے جب برتن کو ہٹاناچاہا تو اس میں ایک نومولود بچی موجود تھی جس کی سانسیں بھی بحال تھیں۔واقعے کے فوری بعد بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی زیرعلاج ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور بچی کے والدین کو ڈھونڈا جارہا ہے۔ پولیس کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بچی کو والدین کی رضامندی سے دفن کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں