162

شاہدرہ میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی متعدد مقدمات درج

Spread the love

لاہور (مخدوم طارق عزیز سے) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شاہدرہ عبداللطیف خاں نے علاقہ بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کے دوران بے شمار دکانداروں ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کرکے تھانہ شاہدرہ میں مقدمات درج کروائے اور مختلف دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے، اس کے علاوہ متعدد کو ناقص اور غیر معیاری اشیا رکھنے پر وارننگ دی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عوام انتہائی مضر صحت اشیا کھانے سے بہت سے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے اور موت کے منہ میں جانے لگے ہیں عوام الناس کی صحت کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کو صاف و شفاف اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہم اپنے تمام محکمانہ وسائل کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں