220

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو 71 روز ہو گئے ہیں

Spread the love

جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں

دو ماہ سے زیادہ جاری کرفیو سے تاجروں کو پانچ ارب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو71 روز ہو گئے ہیں، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ دنیا بھر سے وادی کا رابطہ مسلسل منقطع ہے۔کرفیو لاک ڈان اور بن شوں کا آج اکہترواں روز، کشمیری نوجوانوں نے بھارت کے جبر اور پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور مظاہرے کیے، قابض مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بھارتی فوج کو کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔مقبوضہ وادی میں حالات تاحال دگرگوں ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ دنیا بھر سے وادی کا رابطہ مسلسل منقطع ہے۔ کشمیری تاجروں کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے زیادہ جاری کرفیو سے انہیں پانچ ارب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں