اپوزیشن کو اقتدار سے مرحومی کا درد چین نہیں لینے دے رہا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اگر عوام مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہوتے تو وہ اسمبلی میں ہوتے

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات کی ڈسکہ میں بات چیت

ڈسکہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اقتدار سے مرحومی کا درد انہیں چین نہیں لینے دے رہا۔ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی زندگی میں پہلا سال ہے جس میں وہ 22نمبر بنگلہ سے دور ہوئے ہیں، گیڈر بھبھکیوں سے نہ حکومت یرغمال ہوسکتی اور نہ پاکستانی عوام شوقیہ فنکاری کو مسترد کردینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے قاری ذوالفقار علی سیالوی کی رہائش گاہ ڈسکہ میں ان کے بھائی سابق چیئرمین قاری منظور سیالوی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ اگر عوام مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہوتے تو وہ اسمبلی میں ہوتے اور اسمبلی سے باہر ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ عوام ان کیساتھ نہیں ہے۔ اب وہ شر پسندی،فساد اور انتشار کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اور جو جیلوں میں قیادت ہے وہ مولانا صاحب کے کندھے ان کو استعمال کرکے جیل کی سلاخوں سے باہر آنا چاہتے ہیں ان کو بھی ناکامی ہوگی کیونکہ پاکستان میں اب قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا ہے ۔قانون کی حکمرانی ہے ادارے آزاد ، خود مختار ہیں اور اب گیڈر بھبھکیوں جو ہیں ان سے نہ حکومت یرغمال ہوسکتی اور نہ پاکستانی عوام ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply