بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ دیا بھی دیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ہرسیمرات کور بادل کے مطابق سکھ کمیونٹی کا کرتارپور صاحب کے دیدار کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور کا افتتاح کریں گے۔

Leave a Reply