آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اس وقت آپ مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں، بلا وجہ کی پریشانیوں نے گھیر رکھا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی بندش کا شکار ہیں۔ بہرحال آپ 41 روز تک بلا ناغہ سورئہ بقرہ پڑھیں اور 11 بار منزل بھی، اس عمل سے آپ ہر مشکل سے نکل جائیں گے ،اس ہفتے خاموشی سے وقت گزارنے کی اشد ضرورت ہے۔ حسب توفیق راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے مناسب وقت نہیں ہے، ابھی انتظار کریں اور موجودہ کام کو بھی ہرگز تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آگے چل کر یہی ٹھیک ہو جائے گا ان شاء اللہ۔ اس ہفتے اپنوں سے ناراضگی ختم ہو گی اور اپنے یا اولاد کے رشتے کے حوالے سے بھی جاری بندش ٹوٹ جائے گی۔ امید تو ہے کہ آپ بڑی خوشخبری سن سکیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
خانگی مسئلے ابھی تنگ کر رہے ہیں ،آپ کو ان سے دور رہنا ہوگا، ورنہ ان معاملات کی وجہ سے آپ ایک اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کی مکمل توجہ اپنے روزگار کی طرف ہونی چاہئے ،جس قدر محنت کریں گے، اتنا ہی پھل بھی پا لیں گے۔ اولاد کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن ختم ہو گی، تعلیمی ہوں یا رشتے کے معاملات دونوں میں بہتری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
صحت کے معاملے میں اب بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور آپ ہر طرح کی بندش سے بھی آزاد ہو چکے ہیں۔ اب تقریباً ہر مشکل حل ہو گی اور آسان راستے پر آ جائیں گے۔ روز گار میں بہتری آئے گی۔ نوکری میں من پسند جگہ تبادلے کا امکان بھی ہے۔ کاروباری حالات اب شاندار ہوں گے، ان میں فوری تبدیلی کا سوچیں بھی نہیں۔ یہ ہفتہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی اچھی خبر لائے گا ۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ کو کسی چیز کے اثرات محسوس ہو رہے ہوں گے۔ خود کو بلاک بھی سمجھ رہے ہوں گے۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور صدقے کا عمل بھی ضرور کریں، امید تو بہت ہے کہ اس سے صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔ کچھ اپنے معاملات بھی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں غلطیاں ہوتی ہیں،اس کی سچے دل سے توبہ کریں اور حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر اپنی اصلاح کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
اس ہفتے آپ قرض وغیرہ کے معاملے میں خاصہ سکون حاصل کر لیں گے اور مالی طور پر خود کو مضبوط بھی محسوس کریں گے۔ نیا کام بھی شروع ہو سکتا ہے اور گھریلو ماحول میں جاری ٹینشن بھی ان شاء اللہ ختم ہو گی۔ سفر کے متعلق ابھی جلد بازی سے کام مت لیں، جب وقت قریب آئے گا تو خود بخود اندازہ ہو جائے گا۔ ابھی آپ کو اپنے دل کے حوالے سے بھی بہت محتاط ہو کر چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ اولاد کے معاملے کو لے کر بہت پریشان ہیں اور کسی جانب سے مشکل کا کوئی حل بھی نظر نہیں آ رہا۔ ان حالات میں پورے توکل سے کام لینا ہوگا اور اپنے تمام معاملات سپردِ اللہ کر کے 450 مرتبہ روزانہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھنا بے حد بہترین عمل ہے۔ روز گار میں بہتری کی امید ہے۔ عزت ووقار میں اضافہ ہوگا اور پرانے تعلقات بھی بحال ہونے کا قوی امکان ہے ،جلد اچھی خبر بھی ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
عقرب اور زحل ان دنوں زائچے میں موجود ہیں ،یہ آپ کے لئے مشکلات اور پریشانیوں کا سبب بن رہے ہیں۔ آپ کو ابھی چند روز تک بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے، روزانہ کے حساب سے صدقے کا عمل جاری رکھیں اور ہر اس معاملے سے دور رہیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو۔ آپ ابھی جو کام کر رہے ہیں۔ فوری طور پر اس پر توجہ دیں اور خاموشی سے وقت گزاریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
فوری طور پر عشق و محبت کا بھوت اپنے سر سے اتاردیں،اس میں زبردست قسم کی مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور جسمانی کشش سے بھی فوری توجہ ہٹا لیں، سچی توبہ کریں اور سیدھے راستے پر آ جائیں۔ یاد رکھیں کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں، زبردست وارننگ ہے اس میں، باقی تمام معاملات بحکم اللہ ٹھیک ہیں اور آہستہ آہستہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ نیت صاف رہی تو بڑی ترقی ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہو گی، جس نے عرصہء دراز سے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا۔ اس ہفتے وہ کام بھی ہو جائے گا جس میں تقریباً مایوس ہو چکے تھے، جو لوگ بندش یا کسی جادو ٹونے کے چکروں میں تھے، وہ اللہ کے حکم سے ،اب اس سے آزاد ہیں۔ اس ہفتے آپ کو مالی طور پر بھی بہتری ملے گی۔ بعض لوگ پیسوں کے حوالے سے بھی غیر متوقع طور پر بڑا فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
ایک اچھی اور بڑی خبر ہے ،آپ کے لئے جو لوگ کسی مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، ان کو کامیابی ملے گی اور جس بات کا خوف محسوس کر رہے تھے، اب اس سے بھی نجات ملے گی۔ مشکل کیسی ہی کیوں نہ ہو میرے اللہ نے چاہا تو ختم ہو جائے گی۔ آپ نیا کام شروع کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔خواہشمند افراد اب عمرے کی تیاری بھی کریں، اس حوالے سے ان کو اچھی خبر مل سکتی ہے، ان شاء اللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ کی راہ میں جو رکاوٹیں پیدا کر رہا تھا اب وہ خودبخود بھاگ جائے گا اور ہر طرح کے خفیہ دشمنوں سے نجات ملے گی، اب آپ بالکل بے فکر ہو جائں۔ اس وقت آپ کی اہم ضرورت پیسہ ہے اور یہ ضرورت فوری طور پر تو نہیں ،مگر آہستہ آہستہ پوری ہو جائے گی۔ جلد بازی نہ کریں، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ آپ اندر سے اچھے انسان ہیں اور اچھے لوگوں کے ساتھ اللہ اچھاہی کرتا ہے۔ نیت صاف ہی رہنی چاہئے۔

Leave a Reply