92

ناراض کرکٹر پی سی بی کے خلاف عدالت پہنچ گیا، وزیر اعظم کو بھی عدالت میں گھسیٹ لیا

Spread the love

اسلام آباد (کورٹ، سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کرکٹر ذاکر خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔انہوں نے اپنی درخواست میں چیئرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی سٹیڈیم سمیت دیگر متعلقین کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔کرکٹر ذاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ذاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گذشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے گئی گنا بہتر ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں