127

ایران کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کیلئے کوششوں کا خیر مقدم

Spread the love

سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسری چوائس نہیں

ہم نے کبھی ثالث کو انکار نہیں کیا،سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایران سعودیہ ثالثی کے لئے کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسری چوائس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعہ ہو۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران کے دورہ ایران کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ثالث کو انکار نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں،سعودی عرب پڑوسی ملک ہے ، ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں