آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اچھا دن ہے۔ مالی طور پر بہتری کا امکان اور ناراض لوگوں سے صلح کی امید بھی ہے اور اولاد کے حوالے سے لاحق بڑی پریشانی سے نجات ملنے کی امید ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ مسلسل غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ان حالات میں ایسا کرنا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہے۔ ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائیں اور معاملات ٹھیک کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
کسی بھی غیر کا اعتبار نہ کریں اور اگر نیا رشتہ جوڑنے جا رہے ہیں تو ابھی جلد بازی سے کام نہ لیں جو لوگ کسی بات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وہ معاملہ سپرد اللہ کر دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
حالات آج اچھے نظر آتے ہیں جو لوگ بیمار ہیں یا کسی جکڑن کا شکار ہیں وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اسی طرح قانونی معاملات میں بھی جیت ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
کبھی کبھی وقتی رکاوٹیں آ جاتی ہیں۔ ان کا دل پرخوف سوار نہ کیا کریں۔ ٹینشن لے کر آپ بیمار ہو سکتے ہیں۔ فی الحال آپ کے ساتھ جو بھی معاملہ ہے ان شاء اللہ اس سے نکل جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
آج اچھا دن ہے۔ جو بحکم اللہ پرانی ایک خواہش کو پورا کر رہا ہے اور کسی جانب سے اضافی رقم ہاتھ میں آنے کے چانس بھی دکھائی دیتے ہیں۔ قرض وغیرہ کے معاملے میں بہتری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
ایک بڑی خوشخبری ملنے کی امید اور اولاد کا مسئلہ بھی ان شاء اللہ حل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہیّ جو لوگ بیمار تھے۔ اب وہ بحکم اللہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آج مالی طور پر مضبوط دن ثابت ہو گا۔ ایک رُکا ہوا کام بھی غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا اور جن لوگوں کے پیسے کسی جگہ پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی حل ہو سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
جو لوگ روزگار کے امور کی خاطر بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں اور موجودہ جگہ پر ہی اپنے کام کو کرنے میں ترجیح دیں تو بہتر رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آج اچھا اور مددگار دن ثابت ہو گا۔ پچھلے کافی دنوں سے جس الجھن وغیرہ کا شکار ہیں۔ اس میں سے نکلنے کے واضح امکانات بھی روشن ہیں۔ آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
ایک قریبی آپ کو دھوکا دے رہا ہے اور آج عزت اور دولت دنوں کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کی بہتری اسی میں ہے اور یاری دوستی سے ہر ممکن دور رہنے کی کوشش کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
کسی بھی طرف سے آج کوئی خاص کامیابی نہیں مل رہی۔ اس لئے ہر ممکن خاموشی سے دن گزارنے کی کوشش کریں اور اپنوں کے ساتھ بھی مذا ق میں خاص بات نہ کریں۔

Leave a Reply