91

دبئی کے حکمران کی ایک اور’’عیاشی‘‘

Spread the love

لندن(مانئٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برطانیہ میں گھوڑوں کی فروخت کے عالمی میلے میں دنیا کا مہنگا ترین گھوڑا خرید لیا۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شمار دنیا کے ان چند افراد میں ہوتا ہے جنہیں گھوڑوں سے بہت لگاؤ ہے اور انہوں نے گھوڑوں کی افزائش، انہیں دوڑنے کیلئے تربیت دینے اور دوڑ کا ایک عالمی کلب بھی بنا رکھا ہے۔

دبئی کے حکمران کی ملکیت ہارس بریڈنگ کلب ’’گوڈولفن‘‘کا نام بھی انہوں نے اعلیٰ نسل کے گھوڑے ’’گوڈولفن عربین‘‘کے نام پر رکھا ہے۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انگلینڈ میں ہونے والے گھوڑوں کے سالانہ میلے میں’’دباوی ہاف برادر‘‘نامی مختلف ریسز کو فتح کرنے والے گھوڑے کو ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔ اس کی ابتدائی بولی 32 لاکھ گینی لگائی گئی تھی۔

گینی ایک آن لائن کوائن ہے جسے گھوڑوں کی فروخت کرنے والی کمپنی تسلیم کرتی ہے۔دبئی کے حکمران کی کمپنی نے گھوڑے کی قیمت 36 لاکھ گینی دے کر اسے خرید لیا جو پاکستانی 68 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔دبئی کے حکمران نے ’دباوی ہاف برادر‘ نامی گھوڑا 43 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد میں خریدا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں