چار مفاد پرست افراد کے ٹولے نے تنظیم المدارس کو یرغمال بنایا ہوا ہے

Spread the love

مفتی منیب الرحمن گروپ تنظیم المدارس کا دفتر استعمال کر کے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہا ہے

13 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے

لاہور(مخدوم طارق عزیز سے) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور جے یو پی کے نائب صدر پیر سید محفوظ مشہدی (سابق ممبر پنجاب اسمبلی) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم المدارس کے الیکشن میں پری پول رگنگ کی جا رہی ہے۔ مفتی منیب الرحمن گروپ تنظیم المدارس کا دفتر استعمال کر کے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ مفتی منیب الرحمن کے مدمقابل پینل کو ووٹرز لسٹ فراہم نہیں کی گئی۔ انتخابات کے لئے بنائی گئی انتخابی کمیٹی جانبدار افراد پر مشتمل ہے۔ انتخابی بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے اور شکایات سننے کے لئے الیکشن ٹربیونل تشکیل نہیں دیا گیا۔ الیکشن سے پہلے جوابدہی سے بچنے کے لئے مرکزی شوری کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ شوری کو بائی پاس کر کے من مانی کی جا رہی ہے۔ مفتی منیب الرحمن گروپ کے خلاف الیکشن لڑنے والے پینل کے جائز اور آئینی تحفظات اور خدشات دور نہیں کئے گئے۔

ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کر کے آمرانہ روش اختیار کی گئی ہے۔ ہم 13 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ مدارس ایکشن کمیٹی کو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے مدارس کی واضع اکثریت کی حمایت حاصل ہے لیکن برسراقتدار گروپ دھونس اور دھاندلی سے الیکشن جیتنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ ہم تنظیم المدارس کو قبضہ گروپ سے آزاد کروانے کی اصولی جنگ لڑ رہے ہیں۔ چار مفاد پرست افراد کے ٹولے نے تنظیم المدارس کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ مفتی منیب الرحمن نے ہمارے دس سوالوں کے جواب نہیں دیئے اور نہ ہی 25 کروڑ کا حساب دیا ہے۔ مدارس ایکشن کمیٹی اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں