60

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ گولہ باری ، فوجی جوان شہید ،2خواتین زخمی

Spread the love

بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے سیریاں گائوں کی2خواتین زخمی جبکہ سپاہی نعمت ولی شہید ہوگیا

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ،جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(صباح نیوز) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ ،مارٹرگولے اور راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان نعمت ولی اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے سیریاں گائوں کی 2خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت ولی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...